Pomegranate
SENIOR MEMBER
- Joined
- Feb 1, 2015
- Messages
- 2,149
- Reaction score
- 1
- Country
- Location
Russia supports Pakistan against Trump’s allegations
چین کے بعد روس بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا
ویب ڈیسک جمعرات 24 اگست 2017
شیئر ٹویٹ تبصرے
مزید شیئر
افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، روس۔ فوٹو : فائل
ماسکو: روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
چین کے بعد روس بھی امریکی صدر کی الزام تراشیوں کے خلاف پاکستان کی حمایت میں بول اٹھا، روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جب کہ خطے میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام افغانستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹرمپ کی الزام تراشی پرچین پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا
اس سے قبل امریکی صدر کے بیان پر چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کو بہترین دوست سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی، معاشی اور سکیورٹی کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ڈٹا ہوا ہے، جس میں اس نے بے شمار قربانیاں دیں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا پاکستان کی سالمیت کا احترام کرے، چین کا انتباہ
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کیلیے امریکی پالیسی میں پاکستان سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے، پاکستان سے نمٹنے کے لیے اپنی سوچ کو تبدیل کر رہے ہیں۔
@AZ1 @Windjammer @Oscar @AZADPAKISTAN2009 @Iqbal Ali @Zee-shaun @Secur @shahbaz baig @war&peace @Irfan Baloch @Zibago @django @DESERT FIGHTER @Imran Khan @Zarvan @The Sandman @Narendra Trump @Spring Onion @haviZsultan @Windjammer @Levina @Umair Nawaz @Areesh @Azlan Haider @Moonlight

Last edited: