Sulman Badshah
STAFF
- Joined
- Feb 22, 2014
- Messages
- 4,282
- Reaction score
- 34
- Country
- Location
باجوڑ ایجنسی: افغانستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ سرحد پار سے گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک مکان تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان مشرقی صوبہ کنڑ سے باجوڑ ایجنسی کے علاقے چارمنگ میں ایک مکان پر 2 مارٹر گولے فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ سرحد پار سے مارٹر گولوں کے بعد فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث ایک شخص شیر علی خان جاں بحق ہوگیا۔ مارٹر گولے اور فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واقعے کے فوری بعد مقامی امن کمیٹی کے رضاکار حرکت میں آ ئے اور انہوں نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 16 گھنٹوں کے دوران افغان صوبہ کنڑ سے باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقوں کی یہ دوسری خلاف ورزی ہے اور گزشتہ روز شدت پسندوں کے ایک گروپ نے تحصیل ماموند کے سرحدی علاقہ غاخی میں سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔