خاموش ہو کیوں، دادِ جفا کیوں نہیں دیتے
بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے
وحشت کا سبب روزنِ زنداں تو نہیں ہے
مہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے
اک یہ بھی تو اندازِ علاجِ غمِ جاں ہے
اے چارہ گرو، درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
منصف ہواگر تم تو کب انصاف کروگے
مجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں...
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
اے درد بتا کچھ تو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دلِ بے تاب نہاں یا آپ دل دلِ بے تاب ہیں ہم
میں حیرت و حسرت کا مارا، خاموش کھڑا ہوں ساحل پر
دریائے محبت کہتا ہے، آ ! کچھ بھی...
صرف عبادت گزار اور چور ہی رات کے بدن میں دھڑک رہے ہوتے ہیں -
عبادت گزار کے سامنے اس کا مصلیٰ ہوتا ہے اور چور کے سامنے اس کا مسئلہ -
عبادت گزار اندر کے سفر پر روانہ ہوتا ہے اور چور باہر کے سفر پر نکل پڑتا ہے -
وہ اپنے جوتے اتار کر بڑا با ادب ہو کر مختلف گھروں میں یوں داخل ہوتا ہے جیسے کسی مقدس...
۔ شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہئے، اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہوجائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہوجائے گی۔
۔ دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متاثرنہیں کرسکتے وہ بیوی ہے، اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کرسکتے ہیں، وہ بھی بیوی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر دوسرے کی۔
۔ شاعری،...
کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے
جوانی نہ رہتی تو پھر ہم نہ رہتے
نشیمن نہ جلتا نشانی تو رہتی
ہمارا تھا کیا ٹھیک رہتے نہ رہتے
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمی سوگئے داستان کہتے کہتے
کوئی نقش اور کوئی دیوار سمجھا
زمانہ ہوا مجھ کو چپ رہتے رہتے
مری ناؤ اس غم کے دریا میں ثاقب
کنارے پہ آہی گئی...
بہت عمدہ اور خوبصورت بات
زندگی میں ہمارے ساتھ چلنے والا ہر شخص اس لئے نہیں ہوتا کہ ہم ٹھوکر کھا کر گریں اور ہمیں سنبھال لے، ہاتھ تھام کر، گرنے سے پہلے یا بازو کھینچ کر گرنے کے بعد، بعض لوگ زندگی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ صرف یہ دیکھنے کے لئے ہوتے ہیں کہ ہم کب، کہاں اور کیسے گرتے ہیں۔ لگنے والی...
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں
دبا دبا سا سہی، دل میں پیار ہے کہ نہیں
تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتا
میری طرح تیرا دل بے قرار ہے کہ نہیں
وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہے
اُس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں
تیری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کو
تجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ...
تم اتنا جو مسکرارہے ہو
کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
آنکھوں میں نمی ہے، ہنسی لبوں پر
کیا حال ہے، یا دکھارہے ہو
بن جائیں گے زہر پیتے پیتے
یہ اشک جو پیتے جارہے ہو
جن زخموں کو وقت بھر چلا ہے
تم کیوں انہیں چھیدے جارہے ہو
ریکھوں کا کھیل ہے مقدر
ریکھوں سے مات کھارہے ہو
(کیفی اعظمی)
ناشکری انسان کی سرشت میں شامل ہے، صحت یاب ہوکر کبھی طبیب کی یاد نہیں آتی۔ اس کی کشتی طوفان میں پھنس جائے تو اسے صرف اللہ یاد آتا ہے۔ پھر وہ اللہ اپنے مجبور و بے کس بندے کو سمندر سے نکال کر خشکی پر لے آتا ہے تو بندہ یک دم سب کچھ فراموش کردیتا ہے۔
اللہ ان کو زیادہ عزیز رکھتا ہے جو سکھ میں بھی...
تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے
میں رورہا ہوں تو ہنس رہے ہو، میں مسکرایا تو کیا کروگے
مجھے تو اس درجہ وقت رخصت سکوں کی تلقیں کررہے ہو
مگر کچھ اپنے لئے بھی سوچا، میں یاد آیا تو کیا کروگے
کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ، مرے لہو کی بہار کب تک
مجھے سہارا بنانے والو، میں لڑکھڑایا تو...
قدم رکھنے سے پہلے مقام دیکھ لینا چاہئے۔ کہیں کھائی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ کہیں کانٹا اور سہارا دینے والے ہر جگہ موجود نہیں ہوتے۔
اور کبھی کبھار تو دیکھتے بھالتے بھی کانٹا چبھ ہی جاتا ہے، یا جانتے بوجھتے بھی پیر کھائی میں جا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔
(فاخرہ جبیں کے ناول ’’ہم ہیں تہی داماں لوگو‘‘ سے اقتباس)
چارپائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔‘‘”
عربی میں اونٹ کے اتنے نام ہیں کہ دور اندیش مولوی اپنے ہونہار شاگردوں کو پاس ہونے کا یہ گر بتاتے ہیں کہ اگر کسی مشکل یا کڈھب لفظ کے معنی معلوم نہ ہوں تو سمجھ لو کہ اس سے اونٹ مراد ہے ۔ اسی طرح اردو میں چارپائی کی جتنی قسمیں ہیں اس کی مثال اور کسی ترقی یافتہ زبان میں شاید ہی...