What's new

Lisaniyat ka manjan

HAIDER

ELITE MEMBER
May 21, 2006
23,725
13
23,392
Country
Pakistan
Location
United States
آصف علی زرداری کی بیٹی کی شادی امریکہ میں مقیم پنجاب کے ایک نوجوان چوہدری محمود گجر سے ہونا طے پائی ہے، دوسری طرف پوری سندھی قوم کو سندھی پنجابی کے چکر میں لگایا ہوا ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کی دو پھوپھیوں یعنی بھٹو صاحب کی دو بہنوں کی شادیاں اردو بولنے والے گھرانوں میں ہوئی تھیں
بھٹو کی بیوی نصرت بھٹو کی مادری زبان فارسی تھی
بھٹو کے دونوں بیٹوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو نے بھی غیر ملکی اور غیر سندھی خواتین سے شادیاں کیں تھیں-
پنجابی قوم پرستی کی بات کرنے والے' مشرقی پنجاب اور مغربی پنجاب کی لکیر کو ختم کرنے والے ورلڈ پنجابی کانفرنس کے سربراہ فخر الزماں نے لکھنؤ کی خاتون سے شادی کی۔
اسی طرح الطاف حسین نے بھی برطانیہ میں مقیم ایک پنجابی تاجر فیصل ملک کی بیٹی فائزہ ملک سے شادی کی تھی جو بعد میں طلاق پر منتج ہوئی، الطاف حسین نے جتنی سخت زبان پنجابیوں کے لیے استعمال کی ہے کسی اور کے لیے نہیں کی پھر تھوک کے چاٹنا کیسا؟
پیر پگارہ مرحوم کی شادی پنجابی خاتون سے ہوئی
مصطفیٰ جتوئی کی شادی بھی پنجابی خاتون سے ہوئی
طالب المولیٰ کی بہو بنگالی خاتون مرحومہ دینا لیلیٰ تھی
ذہن نشیں کرلیجئے کہ لسانیت, نسل پرستی اور تعصبات کا بیانیہ صرف بیشعور ووٹروں کے ووٹوں کے حصول کے لئے ہوتا ہے. باقی اندر سے ان سب کے مفادات ایک ہیں۔
سوچ بدلنی ہوگی ورنہ آسمان سے فرشتے وحی لے کر نہیں اتریں گے آپ کے لیے۔ اور یہ نسل در نسل ہم پر حکمرانی کرتے رہیں گے!
بشکریہ!
 

Users Who Are Viewing This Thread (Total: 1, Members: 0, Guests: 1)


Top Bottom