What's new

Featured FM , CGS , DG ISI , DG MO and others attended 6th Special Meeting on IIOJK

Pakistan Ka Beta

FULL MEMBER
Aug 7, 2019
1,311
2
3,386
Country
Pakistan
Location
Pakistan
DG ISI.jpg



خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا چھٹا اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت، وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری ، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر ، سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پایمالیوں اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے ۔ ہم، بی جے پی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے پوری دنیا کو باخبر رکھے ہوئے ہیں ۔ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے سبب پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہا ہے ۔ بھارت کے انسانی حقوق کی پایمالیوں سے متعلقہ جرائم کی فہرست بہت طویل ہوتی جارہی ہے ۔ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترنویں(75th) اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروائیں گے ۔ پاکستان، مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ان کا جائز حق، حق خود ارادیت انہیں مل نہیں جاتا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی


 
Last edited:

Users Who Are Viewing This Thread (Total: 1, Members: 0, Guests: 1)

Top